Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ منیٰ میں اب تک 1453 حجاج کرام شہید ہو چکے : غیر ملکی خبر ایجنسی

سانحہ منیٰ میں اب تک 1453 حجاج کرام شہید ہو چکے : غیر ملکی خبر ایجنسی
October 10, 2015
لاہور (92نیوز) غیر ملکی خبر ایجنسی ”ایسوسی ایٹڈ پریس“ نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ منیٰ میں ایک ہزار چار سو تریپن حجاج کرام شہید ہوچکے ہیں۔ یہ تعداد سعودی سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے سانحہ منیٰ میں سات سو انہتر حجاج شہید ہوئے تاہم خبر ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق چھ سو چوراسی مزید افراد بھی شہید ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک ہزار چار سو تریپن ہو گئی ہے۔ شہداءکی اس تعداد کا حساب انیس ملکوں کے حکام یا سرکاری ذرائع ابلاغ کی جانب سے بتائی گئی شہداءکی تعداد سے لگایا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ اس کے چار سو پینسٹھ حجاج جبکہ مصر کے ایک سو اڑتالیس اور انڈونیشیا کے ایک سو بیس حجاج شہید ہوئے ہیں۔ اسی طرح بھارت کے ایک سو ایک، نائیجیریا کے ننانوے، پاکستان کے ترانوے، مالی کے ستر، بنگلہ دیش کے تریسٹھ، سینی گال کے چون، بینن کے اکاون، کیمرون کے بیالیس، ایتھوپیا کے اکتیس، سوڈان کے تیس، مراکش کے ستائیس ، الجزائرکے پچیس، گھاناکے بارہ، چاڈ کے گیارہ، کینیا کے آٹھ جبکہ ترکی کے تین شہری شہید ہوئے۔ سانحہ منیٰ کے بعد اب بھی سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں جس سے شہداءکی حتمی تعداد کے بارے میں سوالات باقی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔