Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ منٰی کے بعدسعودی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کا انکشاف

سانحہ منٰی کے بعدسعودی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کا انکشاف
September 29, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کاانکشاف ہواہے،شاہی خاندان کے ایک رکن نے شاہ سلیمان کی تبدیلی کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق شاہی خاندان کے ایک رکن نے آل سعود کے نام ایک خط میں تیل کی  گرتی قیمتوں،یمن جنگ  اورسانحہ منیٰ کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے شاہ سلیمان کی قیادت پراعتراضات اٹھائے ہیں، مبینہ خط میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ شاہ سلیمان کی صحت ٹھیک نہیں امورمملکت شہزادہ محمدبن سلیمان چلارہے ہیں۔ شاہی خاندان کے رکن نے یہ بھی دعویٰ کیاہے  کہ شاہی خاندان کی دوسری نسل میں بے چینی پائی جاتی ہے خط میں کہا گیاہے کہ شاہی خاندان کے پانچ  بڑے جلداہم فیصلے کرینگے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔