Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی، سانحہ ماڈل ٹاﺅن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: محمودالرشید

پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی، سانحہ ماڈل ٹاﺅن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: محمودالرشید
May 21, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جے آئی ٹی کے معاملہ پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور اپوزیشن نے گو نواز گو کے نعرے لگائے جبکہ حکومتی ارکان بھی کہاں چپ بیٹھے والے تھے، حکومتی ارکان ر و عمران رو کے نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ کان پڑا شور مچنے پر سپیکر نے ہیڈ فون لگا لیا۔ بالآخر اپوزیشن ارکان جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف واک آوٹ کر گئے۔ اس موقع پر میاں محمودالرشید نے کہا کہ جسٹس باقر نقوی نے اپنی رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا مگر وزیراعلیٰ نے وعدہ کے مطابق اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔