Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ ماڈل ٹاون : عوامی تحریک آج سے تحریک قصاص شروع کر رہی ہے

سانحہ ماڈل ٹاون : عوامی تحریک آج سے تحریک قصاص شروع کر رہی ہے
August 6, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ناکامی کے بعد مارے جانے والے افراد کے ورثاءکو قصاص دلوانے کیلئے آج سے ملک گیر تحریک شروع کر رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد سمیت چھ بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی اور دھرنے دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق طاہرالقادری کی رمضان المبارک میں وطن واپسی کے بعد عوامی تحریک ایک اور تحریک چلانے کی تیاریوں میں تھی جس کا ہفتے کے دن سے آغاز ہو رہا ہے۔ قصاص تحریک کے نام سے چلنے والی یہ تحریک تین مراحل پر مشتمل ہوگی۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد‘ لاہور‘ کراچی‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالا اور ڈیرہ غازی خان میں ریلیاں اور مختصر دھرنے ہوں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ماڈل ٹاﺅن سے ویڈیو لنک کے ذریعے دھرنوں سے خطاب کریں گے جن میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ سربراہ عوامی تحریک اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی یہ تحریک سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں سے قصاص لیے بنا ختم نہیں ہوگی۔ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر پاناما لیکس معاملے کو بھی منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کے وفود دھرنوں میں شریک ہوں گے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید خود دھرنے میں شرکت کریں گے۔