سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دارمستعفی ہوں، عوامی تحریک کا مطالبہ

لاہور (92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور نے کہا ذمہ داروں کو عہدوں پررہنے کاحق نہیں۔
حقیقت منظر عام پر لانے تک پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد جاری رہے گی۔
اس موقع پر عوامی تحریک کے وکیل عبداللہ ملک نے کہا ہم نے کہا تھا رپورٹ پبلک ہو گی اور یہ شہدا کے ورثا کا حق ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے وکیل نے کہا وزیر اعلی کے حکم پر قتل عام کیا گیا۔ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد واضح ہو جائیگا۔