سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ، جے آئی ٹی نے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کر لیا
لاہور ( 92 نیوز ) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق نواز شریف سے2گھنٹے سوال جواب کئے۔
اے ڈی خواجہ کے ہمراہ جے آئی ٹی کے دیگر ممبران کوٹ لکھپت جیل پہنچے اور نواز شریف سے تفصیلی سوالات کئے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کو نوازشریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دی تھی۔