Sunday, October 2, 2022

سانحہ ماڈل ٹاؤن: پنجاب حکومت کی بیانات فراہم کرنے سے معذرت

سانحہ ماڈل ٹاؤن: پنجاب حکومت کی بیانات فراہم کرنے سے معذرت

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور دیگر حکام کے بیانات فراہم کرنے پر معذوری ظاہر کر دی۔
پنجاب حکومت کے مطابق جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے والے حکام کے بیانات فراہم نہیں کئے گئے۔
پنجاب حکومت کے موقف کی روشنی میں متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو چٹھی لکھ دی۔
دوسری طرف قیصر اقبال نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے رجسٹرار کو شہباز شریف اور دیگر حکام کی بیانات کی فراہمی کیلئے چٹھی لکھی ہے۔