Tuesday, September 27, 2022

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت 22ستمبر تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت 22ستمبر تک ملتوی

لاہور ( 92 نیوز ) سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے سنگل بنچ فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر لاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں قائم 3 رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
پاکستان عوامی تحریک کے وکیل کا عدالت میں اپنے دلائل مکمل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا انکوائری رپورٹ پبلک نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ متاثرین جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف آپریشن کا حکم کس نے دیا۔
دوران سماعت حکومتی وکیل نے عدالت سے24 نومبر تک سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کی تو عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کیس کو زیادہ طول نہیں دینا چاہتے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے وکیل خواجہ احمد طارق رحیم کے دلائل جاری تھے کی عدالتی وقت ختم ہونے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔