سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پابندی کے باوجود توقیرشاہ کے بیرون ملک جانے کی افواہیں گردش کرنے لگیں
لاہور (92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار توقیر شاہ کے بیرون ملک جانے پر پابندی کے باوجود ان کے ملک سے باہر جانے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
شہباز شریف کے سابق سیکرٹری اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد توقیر شاہ کے کیس میں معاملات طے ہونے کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔
واقعے میں ملوث ہونے کے باعث سپریم کورٹ نے توقیر شاہ کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
توقیر شاہ کو شہباز شریف کے منظور نظر ہونے کے باعث اس سے قبل جنیوا میں تعینات کیا گیا ۔
اب کہا جا رہا ہے کہ ان سے معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ کسی بھی وقت ملک چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔