Sunday, November 27, 2022

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس آفسروں کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس آفسروں کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم
لاہور (92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی طرف پولیس کا ایک اور قدم اٹھ گیا۔ ملوث  پولیس افسروں کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی فیصل آباد محمد معروف مسعود صفدر ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ طارق عزیز کو بھی سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سانحہ میں ملوث ایڈیشنل ایس پی قصورسید عبدالرحیم شیرازی کو بھی لائن حاضر کر دیا گیا۔ کمانڈنٹ لاہور رنگ روڈ عمران کرامت کو بھی لائن حاضر کردیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد آفتاب احمد کو بھی لائن حاضر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔