Thursday, October 6, 2022

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، شہباز شریف نئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ‏

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، شہباز شریف نئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ‏

لاہور (92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سز سر نو تحقیقات  کے دوران   سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق پوچھ گچھ کی  ، جے آئی ٹی کو نوازشریف سے بھی تحقیقات کی اجازت مل چکی ہے  ۔

ادھر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا، پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا تمام ریکارڈ نیب نے حاصل کرلیا۔