Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کےخلاف دوسرےروزبھی مختلف شہروں میں  حکومت کےخلاف عوامی تحریک کی  احتجاجی ریلیاں 

سانحہ ماڈل ٹاؤن کےخلاف دوسرےروزبھی مختلف شہروں میں  حکومت کےخلاف عوامی تحریک کی  احتجاجی ریلیاں 
August 21, 2016
گوجرانوالا(92نیوز)عوامی تحریک کی تحریک قصاص کے سلسلے میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.۔آج بھی گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں  احتجاجی ریلیاں  نکالی گئیں.۔گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے عوامی تحریک کے سربراه  ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کےذریعے جبکہ  عوامی مسلم لیگ کےسربراه شیخ رشیدو دیگر قائدین بھی خطاب کر یں گے۔ تفصیلات کےمطابق عوامی تحریک ایک بارپھرحکومت کےخلاف میدان میں  نکل آئی ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےخلاف دوسرےروزبھی مختلف شہروں میں  حکومت کےخلاف احتجاجی ریلیاں  نکالی گئیں جن میں  بچوں اورخواتین نےبھی شرکت کی۔ گوجرانوالہ میں عوامی تحریک کی قصاص ریلی ریلوے اسٹیشن سے شروع  ہوئی جوجی ٹی روڈ سےہو تی ہو ئی سیالکو ٹی دروازه پہنچ  کر اختتام پزیر ہوئی جہاں  شیرانوالہ  باغ میں مرکزی دھرنےاورجلسےکااہتمام  کیاگیا۔ گجرات سےبھی عوامی تحریک کے کارکنوں کا  قافلہ  قصاص دھرنےمیں شرکت کے لئےگوجرانوالہ پہنچ گیا۔قافلے میں شامل  ہزاروں کارکن حکومت کےخلاف نعرے لگاتےرہے۔ سیالکوٹ میں  عوامی تحریک کی  حکومت مخالف ریلی نےپہلے شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگایا۔جس کےبعد ریلی گوجرانوالہ کے مرکزی دھرنے میں پہنچ گئی۔مظاہرین نےآرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کھاریاں اورنارووال سےبھی سیکڑوں افراد پرمشتمل ریلی گوجرانوالہ پہنچ گئی۔خواتین اوربچےبھی گرمی کی پرواہ کئےبغیرجو ش وخروش سےریلی میں  شامل ہوئے۔