Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ لیہ کا ڈراپ سین‘ مٹھائی میں زہر حلوائی کے چھوٹے بھائی نے ملایا

سانحہ لیہ کا ڈراپ سین‘ مٹھائی میں زہر حلوائی کے چھوٹے بھائی نے ملایا
May 6, 2016
لیہ (92نیوز) لیہ میں اکتیس افراد کی زہریلی مٹھائی سے ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا۔ مٹھائی فروخت کرنے والے حلوائی کے چھوٹے بھائی نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ لیہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ خوشیوں بھرے گھروں کو ماتم کدے میں بدلنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آ گیا۔ درندہ صفت قاتل خالد نے اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔ مٹھائی فروخت کرنے والے حلوائی طارق کے بھائی خالد نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مٹھائی میں زہر اس نے ملایا تھا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کھیتوں سے زہر کی خالی بوتل بھی برآمد کر لی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لیہ کے نواحی گاوں چک نمبر ایک سو پانچ میں زہریلی مٹھائی کھانے کے نتیجے میں سو سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے اکتیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔