Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ لاہور پر عالمی برادری کا گہرے دکھ کا اظہار

سانحہ لاہور پر عالمی برادری کا گہرے دکھ کا اظہار
March 28, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور دھماکے سے جہاں پاکستانی قوم سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے وہیں عالمی برادری کی جانب سے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں دہشت گرد حملے کا درد پوری دنیا نے محسوس کیا۔ عالمی رہنماو¿ں نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھماکے کو افسوسناک قرار دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دھماکے کے متاثرین کے ساتھ اظہار افسوس کیا گیا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹویٹ کرتے ہوئے لاہورحملے کی مذمت کی جبکہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دہشت گردی کے واقعے کو کھلی بربریت قرار دیا۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے لاہور دھماکے پر پاکستانی حکومت سے اظہارتعزیت کیا۔ ایران اور افغانستان کے صدور نے بھی سانحہ لاہور پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔ امریکا میں صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیلری کلنٹن نے کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ دوسری جانب دکھ کی اس گھڑی میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے۔ حقائق سے بے خبر ری پبلکن لیڈر نے سانحہ لاہور پر افسوس کرنے کی بجائے اسے مسیحی برادری پر حملہ قرار دے دیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں موصوف نے دعوی کیاکہ صرف وہی یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی۔ ادھرسانحہ کے خلاف پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی روشنیاں بند کردی گئیں جبکہ امریکا کے اومنی ہوٹل کی عمارت کی روشنیوں کو پاکستانی پرچم میں تبدیل کر دیا گیا۔