Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ لاہور، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف آپریشن میں تیزی، مظفر گڑھ اور راجن پور میں پانچ دہشت گرد ہلاک

سانحہ لاہور، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف آپریشن میں تیزی، مظفر گڑھ اور راجن پور میں پانچ دہشت گرد ہلاک
March 30, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) مظفرگڑھ میں سکیورٹی اہلکاروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں تین دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔ کارروائی میں سات دہشت گرد اور سہولت کار بھی پکڑے گئے۔ راجن پور میں ایسے ہی ایک آپریشن میں دو شدت پسند مارے گئے جبکہ پندرہ پکڑے گئے۔ سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد سے پنجاب میں انٹیلیجنس آپریشنز جاری ہیں اور سرکاری اعداد وشمار کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل پندرہ سو افراد میں سے ایک ہزار سے زائد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سیالکوٹ میں ساٹھ افغانیوں سمیت اڑھائی سو مشکوک افراد کو حساس اداروں نے اپنی تحویل میں لیا۔ ڈسکہ میں تیرہ، نارووال چھے اور گوجرانوالہ میں حساس اداروں نے اٹھہتر افراد کو گرفتار کیا۔ فیصل آباد میں تیس افراد جبکہ پنڈی بھٹیاں میں پولیس نے سترہ افغانیوں کو حراست میں لیا۔ سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے دو اور حسن ابدال میں چھے کارندوں کو حراست میں لیا گیا۔ ملتان میں بڑا کریک ڈاؤن ہوا اور ستر افراد گرفتار کئے گئے۔ ضلع رحیم یار خان سے چونتیس جبکہ قصور سے اٹھارہ مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے۔ خانیوال، کبیروالہ اور میانوالی میں بھی سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے کارروائیاں کیں۔ آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے متعدد افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا جبکہ اڑھائی سو کے قریب مشکوک افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔