Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ قصور: کمسن زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

سانحہ قصور: کمسن زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری
January 13, 2018

قصور (92 نیوز) قصور میں ننھی پری زینب امین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہو گئی۔
زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا اور دونوں کلائیوں کو بھی تیز دھار آلے سے کاٹا کیا۔
دوسری طرف پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آ گئی جس کے مطابق محمد علی کو دو گولیاں لگیں۔
ایک کمر میں لگ کر چھاتی سے باہر نکل گئی جبکہ دوسری گولی ٹانگ میں لگی۔
ڈسٹرکٹ میڈیکل بورڈ کے مطابق شعیب اسلم کو ایک فائر پیچھے سے لگا جس نے ریڈھ کی ہڈی، پھیپھڑوں اور دل کی نالیوں کو متاثر کیا۔
زینب امین کے بہیمانہ قتل کو چار دن گزر گئے۔ حکومت کی جانب سے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا جس سے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
قصور کی فضا آج بھی سوگوار ہے۔ کاروباری سرگرمیاں بھی جزوی طور پر معطل ہیں۔
لوگوں کا غم وغصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے کی طرح اس کیس کو بھی فراموش کر دے گی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
دیکھنا یہ ہے کہ کیا حکومت قصور کے باسیوں کے زخموں پر مرحم رکھ سکے گی یا پھر چند روز کے بعد یہ کیس بھی حسب روایت فائلوں کی نذر ہو جائے گا۔