Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زینب کا قاتل عمران 14روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے

زینب کا قاتل عمران 14روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے
January 24, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سانحہ قصور کے مرکزی ملزم عمران کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ سفاک قاتل کو  رات بھر  انسداد دہشتگردی سیل  میں رکھا گیا ۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی ۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزم سے دیگر کیسز کی تفتیش کرنی ہے ۔ لہذا ملزم کو  جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔

انسداد دہشتگردی لاہور کی خصوصی عدالت نے قصور واقعہ کے مرکزی ملزم عمران کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

قصور میں زینب زیادتی قتل سمیت 8 بچیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمران کو سخت سکیورٹی میں چہرے پر نقاب ڈال کرعدالت کے روبرو پیش کیاگیا ۔

انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج شیخ سجاد نے کیس کی سماعت کی ۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزم عمران زینب کے علاوہ 8 بچیوں سے زیادتی اور ان کے قتل میں نامزد ہے ۔  انہوں نے ملزم کے ڈی این اے کی رپورٹ اور ملزم سےکی گئی تفتیش کے علاوہ پولی گرافک ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔

 تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کو تفتیش کیلئے  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرے ۔ جس پر عدالت نے ملزم کے چہرے سے نقاب ہٹانے کی ہدائت کی۔

 عدالتی حکم پر پولیس نے ملزم کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا گیا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کی داڑھی تھی وہ کہاں گئی؟ ۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزم نے بچی کو زیادتی اور قتل کرنے کے بعد داڑھی کٹوا دی۔  عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ قانون کے تحت پولی گرافک ٹیسٹ کی کیا حیثیت ہے ۔  

تفتیشی افسر نے آگاہ کیا کہ پولی گرافک ماہرین عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرائیں گے ۔  جس پر عدالت نے مرکزی ملزم عمران کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔  

عدالت نے مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔