Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ قصور سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ

سانحہ قصور سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ
January 11, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیف جسٹس سپریم کورت میاں ثاقب نثار نے الراضی میڈیکل کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ زینب قوم کی بیٹی تھی ۔ سانحہ قصور سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔  دکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں۔

عدالت عظمیٰ میں الراضی میڈیکل کالج کیس کی سماعت کے دوران قصور کی ننھی پری زینب کے قتل کا ذکر بھی چل نکلا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ زینب قوم کی بیٹی تھی ۔ اس واقعے پر ان سے زیادہ ان کی اہلیہ پریشان ہیں ۔ دکھ اور سوگ اپنی جگہ ہے لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں۔

اعتزاز احسن کاکہنا تھا کہ ہڑتال احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ کےخلاف کی جارہی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ایسے معاملات میں بطور قانون ساز اپنا کردار ادا کریں۔