سانحہ صفورا کےالزام میں گرفتار2 ملزموں کی بوری مسجددھماکاکیس میں شناخت
کراچی(92نیوز)سانحہ صفورا کےالزام میں گرفتار2 ملزموں کوبوری مسجددھماکاکیس میں شناخت کرلیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا کےالزام میں گرفتارملزم طاہرحسین اورسعدعزیز کوجوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ کے سامنے پیش کیا گیا،جہاں ان کی شناخت پریڈ ہوئی۔
ملزموں کواجنبی افراد کےدرمیان کھڑا کرکے گواہوں کوبلوایا گیا،جنہوں نےدونوں ملزموں کوبوری مسجد بم حملہ کیس میں شناخت کرلیا۔
واضح رہےسانحہ صفورامیں اسماعیلی کیمونٹی کی بس پرفائرنگ سے45 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔