Wednesday, October 5, 2022

سانحہ صفورا کی مذمت کرتا ہوں، جب تک پولیس نظام ٹھیک نہیں ہو گا کراچی کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے: عمران خان

سانحہ صفورا کی مذمت کرتا ہوں، جب تک پولیس نظام ٹھیک نہیں ہو گا کراچی کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے: عمران خان
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رینجرز کسی مسئلے کا حل نہیں، جب تک پولیس نظام ٹھیک نہیں ہوگا کراچی کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے، یہ ایسا ہی ہے جیسے اسپرین سے کینسر کا علاج کیا جائے۔ سندھ میں پیسے لے کر اہلکار بھرتی کئے جاتے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں پولیس مثالی بن گئی ہے، ایک بھی اہلکار رشوت دے کر بھرتی نہیں ہو رہا، باقی صوبوں کو بھی خیبر پولیس کی تقلید کرنی چاہیے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ محبوب انور کو جھوٹا کہنے پر کوئی شرمندگی نہیں اور نہ ہی معافی مانگوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پر امن لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، اس کی مذمت کرتا ہوں۔