Tuesday, November 29, 2022

سانحہ صفورا میں ملوث ملزم خالد القاعدہ سے وابستہ نکلا‘ عدالت میں رپورٹ پیش

سانحہ صفورا میں ملوث ملزم خالد القاعدہ سے وابستہ نکلا‘ عدالت میں رپورٹ پیش
کراچی (92نیوز) سانحہ صفورا کے سہولت کار خالد یوسف باری کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ صفورا کے سہولت کار ملزم خالد یوسف باری کی القاعدہ اور داعش سے وابستگی ہے۔ خالد کو سانحہ صفورا کے ملزم سعد عزیز کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم سعد عزیز خالد سے حاصل کردہ فنڈز دہشت گردی میں استعمال کرتا رہا۔ ملزم خالد القاعدہ کے ملزموں کو رہائش بھی فراہم کرتا رہا۔ ملزم کےخلاف سی ٹی ڈی سول لائن میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کامقدمہ درج کیاگیاہے۔