Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ صفورا میں ملوث دو ملزمان  چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سانحہ صفورا میں ملوث دو ملزمان  چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
July 25, 2015
کراچی(92نیوز)انسداددہشت گردی عدالت نےسانحہ صفورامیں ملوث مزیددوملزموں کاچودہ روزہ جسمانی ریمانڈدیدیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں قیدملزم حافظ ناصراوراظہرعشرت کوسانحہ صفوراکیس میں شامل تفتیش کرکےانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا،دوران سماعت ڈی ایس پی خالد خان نےموقف اپنایاکہ گرفتارملزموں کی جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ سےدونوں ملزموں کےسانحہ صفورا میں ملوث ہونےکےشواہد ملےہیں،ملزم سانحہ صفورا میں گرفتارمرکزی ملزم سےرابطےمیں تھے،ڈی ایس پی خالد نےمزیدبتایا کہ ملزم سانحہ صفورا کےعلاوہ دیگرسنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ اےٹی سی نے دونوں ملزموں کوچودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردیا گیا،یاد رہےگرفتارملزموں کی نشاندہی پردونوں ملزموں کوسانحہ صفورا میں شامل تفتیش کیاگیاہے۔