سانحہ صفورا : سہولت کار ملزم ساجد نعیم نے دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
کراچی(92نیوز)سانحہ صفورامیں ملوث دہشت گردوں کےسہولت کاروں سےتفتیش میں اہم پیشرفت سامنےآگئی،سہولت کاروں نےدہشت گردوں کواسلحہ اورلائسنس بنواکردینےکااعتراف کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق سانحہ صفورا میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے ملزم ساجدنعیم عرف پینانےدہشت گردوں کواسلحہ فراہم کرنےکااعتراف کرلیا۔
تفتیشی افسرکےمطابق ملزم نعیم پیناکےگھرسےاسلحہ برآمدکیاجاچکاہے،جس میں ایک ایم پی ایس پستول،دونائن ایم ایم اوردرجنوں گولیاں شامل ہیں جبکہ سابق ڈائریکٹرفشریزسلطان قمرصدیقی،ان کےبھائی ملزم حسین قمرعرف شبلی اورملزم ساجدنعیم عرف پینانےسانحہ صفوراکےدہشت گردوں کواسلحہ لائسنس بنواکردینےکااعتراف بھی کرلیا۔
تفتیشی افسرکےمطابق ملزم سلطان قمرصدیقی کےگھرسےبھی خطرناک اسلحہ برآمدکیاگیاہے، سانحہ صفورامیں ملوث دہشت گردوں کےتینوں سہولت کارپندرہ اکتوبرتک ریمانڈپرہیں۔
واضح رہے کہ سانحہ صفورامیں بس پرفائرنگ کرکے45 افرادکوموت کی نیندسلادیاگیاتھا۔