Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ صفوراکےملزم پاکستان میں خلافت نافذکرناچاہتےتھے:غلام حیدرجمالی

سانحہ صفوراکےملزم پاکستان میں خلافت نافذکرناچاہتےتھے:غلام حیدرجمالی
October 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا کہ سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان پاکستان میں خلافت کا نظام نافذ کرنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا رینجرز کے خلاف اشتہار کی اشاعت پر تحقیقات میں تعاون کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق سینیٹر رحمان ملک کی سربراہی میں ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے، ٹارگٹ کلنگ میں 53 جب کہ دہشت گردی کے واقعات میں 98 فیصد کمی ہوئی ہےاوراغوا برائے تاوان کے واقعات میں  98 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ 2014 میں 21 اور 2015 میں 9 بینک ڈکیتیاں ہوئیں، لیاری سے 186 گینگسٹر پکڑے گئے۔ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ سانحہ صفورا میں ملوث 25 رکنی گینگ 37 بڑے واقعات میں ملوث ہے، ملزم ایک سال سے شام میں موجود عبدالعزیز نامی شخص کی ہدایات پر کام کر رہے تھے، 14 ملزمان کا پتہ لگایا جاچکا ہے جس میں سے 8 کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ عبدالعزیز کا تعلق سندھ کے علاقے جامشورو سے ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کر رہے ہیں۔ آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہ سانحہ صفورا کے ملزمان سے  ٹارگٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی ہے جس میں پولیس اور فوج کے اعلی افسران کے نام  شامل ہیں، اس گروپ میں شامل تمام ملزمان نے مختلف شعبہ جات میں ایم ایس سی کر رکھی ہے اور ان کا ہدف پاکستان میں خلافت کا نفاذ تھا۔رحمان ملک کے  رینجرز کے خلاف تشہیری مہم کے سوال پر آئی جی سندھ نے یقین دلایا کہ اگر سب کمیٹی بنا دی جائے تو سندھ پولیس مکمل تعاون کرے گی۔      
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔