Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ شکار پور کا ایک اور زخمی دم توڑگیا

سانحہ شکار پور کا ایک اور زخمی دم توڑگیا
March 6, 2015
کراچی (ویب ڈیسک )سانحہ شکارپور لکھی در میں زخمی ہونے والا ایک اورشخص کراچی کے نجی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا ۔ مرحوم چالیس دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا ۔ ذرائع کے مطابق شکار پور کی امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کا ایک زخمی لیاقت سنجرانی  کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔ آج جب سانحہ شکار پور کا چالیسواں منایا جارہا تھا تو عین اس وقت مرحوم کے لواحقین پر یہ خبر بجلی بن کر گری کہ لیاقت سنجرانی بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس جہان فانی سے کوچ کر گیا ہے ۔ لیاقت سنجرانی کی موت کی اطلاع ملتے ہی اس کے گھر میں کہرام مچ گیا ۔