Tuesday, October 4, 2022

سانحہ سیہون کا سہولت کار بلدیہ ٹاؤن کراچی سے گرفتار

سانحہ سیہون کا سہولت کار بلدیہ ٹاؤن کراچی سے گرفتار
کراچی ( 92 نیوز) سانحہ سیہون کے سہولت کار کو بلدیہ ٹاؤن کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم صابر کے قبضے سے دستی  بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،  ملزم نے سانحہ سیہون کے دہشتگردوں کو پناہ دی تھی ۔پولیس کے مطابق  ملزم کی گرفتاری فون کال ٹریس ہونے پر عمل میں آئی ۔ سانحہ سیہون 16فروری 2017 میں ہوا تھا جس میں خود کش حملے میں 70افراد شہید اور قریباً 150 زخمی ہوئے تھے ۔