Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ سیہون شریف کے دو مجرموں کو موت ،ایک کو عمر قید کی سزا

سانحہ سیہون شریف کے دو مجرموں کو موت ،ایک کو عمر قید کی سزا
May 18, 2020

کراچی ( 92 نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ سیہون شریف  کے دو مجرموں کو موت کی سزا سنا دی ۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ سیہون شریف کی سماعت ہوئی ، دالت نے  دو مجرموں کو سزائے موت کا حکم دے دیا  جبکہ ایک مجرم نادر کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں عمر قید  بھی سنا دی ۔

پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ مجرموں کی شناخت سی سی ٹی وی سے ہوئی جبکہ مجرم نادر علی کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ، مجرموں نے ایک دن پہلے خود کش حملہ آور کیساتھ ریکی کی ۔

سانحہ سیہون شریف میں 82 افراد جاں بحق جبکہ 383 زخمی ہوئے تھے ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں مجرم خود کش حملہ آور کے ساتھ دیکھے گئے تھے  ، مجرموں نے مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف کیا تھا جبکہ انسداد دہشت گردی میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے مجرمان کو شناخت کیا تھا ۔