Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ سیالکوٹ، پولیس نے مزید آٹھ ملزمان گرفتار کر لیئے

سانحہ سیالکوٹ، پولیس نے مزید آٹھ ملزمان گرفتار کر لیئے
December 8, 2021 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) سانحہ سیالکوٹ پر پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مزید آٹھ ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔

وزیراعلی کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کیا۔ اب تک مجموعی طور پر 34 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

وزیراعلی  عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے کیس پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے  سانحہ سیالکوٹ میں ملوث مزید 8 ملزمان کا تیرہ روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ سیالکوٹ پولیس نے 6 دسمبر کو بھی 26 ملزمان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔