Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ سیالکوٹ پر پورا پاکستان دکھی ہے، شاہ محمود قریشی

سانحہ سیالکوٹ پر پورا پاکستان دکھی ہے، شاہ محمود قریشی
December 6, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا سانحہ سیالکوٹ پر پورا پاکستان دکھی ہے، کوئی معاشرہ ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا آج یورپی یونین کے لئے روانہ ہو رہاہوں، سری لنکا کے وزیر خارجہ سے بات چیت ہوئی، سری لنکن حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سری لنکن حکومت چاہتی ہے ذمے داران کو سزا دی جائے، ہماری بھی یہی کوشش ہے، اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے سری لنکا کو آگاہ کردیا۔

شاہ محمود مزید بولے انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے سڑیٹجی اپنانا ہوگی، ہمیں ملکر جنونی کیفیت کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔