Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ سیالکوٹ، سکیورٹی خدشات کے باعث ملزموں کا جیل ٹرائل کروانے کا فیصلہ

سانحہ سیالکوٹ، سکیورٹی خدشات کے باعث ملزموں کا جیل ٹرائل کروانے کا فیصلہ
December 11, 2021 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سانحہ سیالکوٹ کے ملزموں کا جیل میں ٹرائل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت اور پراسکیوشن کے اہم اجلاس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ انتظامیہ کو جیل میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلد از جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کروائیں۔

پراسیکیوشن ٹیم گزشتہ روز ڈی پی او آفس سیالکوٹ پہنچی اور گرفتار 34 ملزموں کے بارے میں مشاورت کی۔ مقدمے میں ملوث 900 میں سے تاحال 149 افراد کوگرفتار کیا جا سکا۔

آر پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ جن افراد کا سانحہ سیالکوٹ میں کوئی کردار نہیں انہیں چھوڑا جا رہا ہے۔