Saturday, July 27, 2024

سانحہ سیالکوٹ ایک قتل ہے، پاکستان نے فوری ایکشن لیا، سری لنکن ہائی کمشنر

سانحہ سیالکوٹ ایک قتل ہے، پاکستان نے فوری ایکشن لیا، سری لنکن ہائی کمشنر
December 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے نے کہا سانحہ سیالکوٹ ایک قتل ہے، ہم نے دیکھا پاکستان نے فوری ایکشن لیا۔

سوموار کے روز سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وفد نے سری لنکن سفارتخانے میں ملاقات کی۔

سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے اقدامات سے خوش ہیں، یقین ہے متاثرہ فیملی کو انصاف ملے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعے سے پاک سری لنکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وفد نے سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے سے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے حوالے سے تعزیت کی۔