Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ حویلیاں: فرانسیسی ٹیم حادثے کی جگہ پہنچ گئی

سانحہ حویلیاں: فرانسیسی ٹیم حادثے کی جگہ پہنچ گئی
December 13, 2016

اسلام آباد (92نیوز) سانحہ حویلیاں کی تحقیقات کے لئے فرانس کی چار رکنی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا۔ فرانسیسی ٹیم بلیک باکس فرانس لے جائے گی جس کے بعد حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ٹیم نے آج بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور سو میٹر کے علاقے میں شواہد جمع کئے۔

اس موقع پر پاکستانی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے فرانس کی چار رکنی ٹیم ایک روز قبل پہنچی ہے۔ ٹیم نے سول ایوی ایشن حکام سے ملاقاتیں اور اہم معلومات حاصل کی ہیں۔ جائے حادثہ کے دورے کے دوران ٹیم نے پاکستانی حکام سے تفصیلی مشاورت بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ اس حوالے سے فرانسیسی ٹیم اپنے ملک واپسی پر ہی کوئی حتمی رپورٹ بھجوائے گی۔ ٹیم نے بلیک باکس اپنی تحویل میں لے رکھا ہے جسے فرانس لے جا کر ڈی کوڈ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق طیارے حادثے کی رپورٹ وزیراعظم کو بھی بھیجی جائے گی۔