Tuesday, September 27, 2022

سانحہ تیز گام میں جاں بحق 12افراد کی نماز جنازہ ادا

سانحہ تیز گام میں جاں بحق 12افراد کی نماز جنازہ ادا
میر پور خاص ( 92 نیوز) میر پور خاص میں سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں سیاسی رہنماؤں ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ادھر  کندھ کوٹ میں بھی سانحہ میں جاں بحق  ماں اور2بیٹوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اکتوبر 31 کو تیز گام ایکسپریس  لیاقت پور کے قریب پہنچی تھی کہ اچانک اس کے ایک ڈبے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلے پورے ڈبے  کو اپنی لپیٹ میں لیا پھر تیز ہوا کے باعث بوگی نے  پیچھے آنے والے دو بوگیوں کو بھی زد میں لے لیا۔ سانحے میں  73 افراد زندہ جل کر جاں بحق جب کہ متعدد جھلس گئے ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید  سمیت حکومتی ترجمانوں  نے آتشزدگی  کی وجہ مسافروں کی جانب سے بوگی میں کھانے پکاتے ہوئے سلنڈر کا پھٹنا قرار دیا  جب کہ کئی مسافروں نے شارٹ سرکٹ  کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔