Friday, September 30, 2022

سانحہ تیزگام ، ٹرین میں سوار مسیحی فیملی کے پانچ افراد کا بھی کوئی اتا پتا نہیں

سانحہ تیزگام ، ٹرین میں سوار مسیحی فیملی کے پانچ افراد کا بھی کوئی اتا پتا نہیں
 رحیم یارخان (92 نیوز) سانحہ تیزگام کئی زندگیاں نگل گیا۔ ٹرین میں سوار کراچی کی مسیحی فیملی کے پانچ افراد کا بھی کوئی اتا پتا نہیں۔ اہل خانہ کینٹ اسٹیشن پر دھکے کھاتے رہے، معلومات نہ مل سکیں۔ کسی کو پیاروں کی لاشیں مل گئی تو کسی اپنےعزیزوں کی کوئی خبر نہیں مل رہی۔ غم سے نڈھال کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے رہائشی کے پانچ عزیز بدقسمت ٹرین میں سوارتھے۔ وہ کسی عزیز کی انتقال پر تعزیت کے لئے راولپنڈی جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد سے ان میں سے کسی ایک سے بھی رابطہ نہیں ہوا۔ لاپتہ افراد میں ذوالفقار، امجد، ارشاد بی بی ، ریحانہ بی بی اور 10 سالہ جسٹن شامل ہیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ کینٹ اسٹیشن پر دھکے کھاتے رہے لیکن کوئی تسلی بخش معلومات نہ مل سکیں۔ اپنے عزیزوں کی تلاش کے لئے تین افراد اپنی مدد آپ کے تحت رحیم یارخان گئے ہیں۔ متاثرہ فیملی نے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیاروں کی تلاش میں مدد کریں۔