Thursday, September 29, 2022

سانحہ تربت میں جاں بحق ہونیوالوں کاساتھی معجزانہ طور پربچ گیا

سانحہ تربت میں جاں بحق ہونیوالوں کاساتھی معجزانہ طور پربچ گیا

سیالکوٹ( 92 نیوز ) سانحہ تربت میں جاں بحق ہونیوالوں کا ساتھی معجزانہ طور پر بچ گیا ۔ حیدر 11 دن بعد سیالکوٹ میں اپنے گھر پہنچ گیا ۔ بخیر وعافیت واپس آنے پر اہلخانہ کے چہرے خوشی سے جگمگا اٹھے۔
سیالکوٹ کا حیدر بھی گا ؤں کے دو دوستوں کے ہمراہ مستقبل سنوارنے ترکی جانے کے لیے نکلا مگر تربت کے علاقے میں دہشتگردوں نے حملہ کر دیا ۔ ۔پچھلی گاڑی میں ہونے کی وجہ سے حیدر کو بھاگنے کا موقع مل گیا ۔
خوش قسمت حیدر کا کہنا تھا کہ دوگاڑیوں میں 15،15 افراد سوار ہو کر منزل کی طرف نکلے توہماری گاڑی خراب ہوگئی جس کی وجہ سے ساتھیوں سے پیچھے رہ گئے ۔
حیدر کامزید کہنا تھا کہ چند لمحوں بعد ہی شدید فائرنگ کی آواز سنائی دی ۔ اگلی گاڑی میں سوار تمام 15 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ساتھیوں کے ہمراہ جان بچانے کیلئے بھاگ نکلے ۔ بھٹکتے ہوئے کوئٹہ پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ۔
حیدر کے دونوں دوست جاں بحق ہوگئے جن کی میتیں اس کے گاؤں پہنچنے سے پہلے ہی آگئیں اور تدفین بھی کر دی گئی ۔