Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ بلدیہ ٹاون : جے آئی ٹی نے حمادصدیقی سمیت 14 ملزموں کو واپس لانے کیلئے کمر کس لی

سانحہ بلدیہ ٹاون : جے آئی ٹی نے حمادصدیقی سمیت 14 ملزموں کو واپس لانے کیلئے کمر کس لی
August 31, 2015
کراچی (92نیوز) سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن میں ملوث متحدہ کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت چودہ مفرور ملزموں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ، تفتیشی افسروں کا خط 92نیوز کو مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقات میں بڑے فیصلے کئے جانے لگے۔ مشترکہ تفتیشی ٹیم نے فیکٹری مالکان اور ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے پاسپورٹس منسوخ کرنے کی درخواست کر دی۔ ملزموں کے نام ای سی ایل بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیا۔ 92نیوز کو موصول ہونے والے خط میں جے آئی ٹی اراکین نے وفاق سے ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی اور فیکٹری مالکان عبدالعزیز بھائلہ، ارشد بھائلہ اور شاہد بھائلہ کی سفری دستاویزات مانگ لی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملزموں کے بیرون ملک ٹھکانوں کا پتہ لگانے کیلئے انکی سفری دستاویزات حاصل کرنا ضروری ہیں جبکہ اصغر بیگ، ماجد بیگ اور رضوان قریشی سمیت 14 ملزموں کے پاسپورٹس بھی منسوخ کروائے جا رہے ہیں۔ جے آئی ٹی اراکین کے مطابق پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد ان ملزموں کو ڈی پورٹ کرانا آسان ہو جائے گا۔ خط میں وفاق سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ حماد صدیقی سمیت کیس کے 14 مرکزی ملزموں کے نام ای سی ایل کی بلیک لسٹ میں شامل کئے جائیں۔