Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، 10 ملزموں پر فردجرم عائد

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، 10 ملزموں پر فردجرم عائد
February 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں 5 سال بعد پیشرفت سامنے آگئی ۔  اے ٹی سی نے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا اور متحدہ رہنما روف صدیقی سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔  ملزم علی حسن قادری کو اشتہاری قرار دیدیا گیا،مگرزندہ جل جانے والوں کے لواحقین کو اب تک ان سوالات کا جواب نہ مل سکا۔

پانچ سال بعد اے ٹی سی نے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا، زبیر چریا اور متحدہ رہنما روف صدیقی سمیت دس ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کرتے ہوئے پی ایس پی رہنما کے دست راست ملزم علی حسن قادری کو اشتہاری قرار دیدیا۔