Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ بلدیہ فیکٹری : رحمان  بھولا نے اعترافی بیان میں ایم کیوایم پاکستان کے اہم رہنما کا بھی نام اگل دیا

سانحہ بلدیہ فیکٹری : رحمان  بھولا نے اعترافی بیان میں ایم کیوایم پاکستان کے اہم رہنما کا بھی نام اگل دیا
December 24, 2016

کراچی(92نیوز)سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار رحمان عرف بھولا نے اعترافی بیان میں ایم کیوایم پاکستان کے اہم رہنما کا بھی نام اگل دیا  ۔ بیان کے مطابق رکن سندھ اسمبلی روف صدیقی نے دباو ڈال کر فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروایا  ۔ روف صدیقی نے فیکٹری مالکان سے چار سے پانچ کروڑ روپے لیئے اور کیس بند کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی  ۔

تفصیلات کےمطابق سانحہ بلدیہ کا مرکزی کردار رحمان بھولا کئی اور رازوں سے پردہ اٹھانے لگا ،  دفعہ ایک سو چونسٹھ کے تحت اپنے اعترافی بیان میں  بھولا نے متحدہ پاکستان کے اہم رہنما کا نام بھی اگل دیا ۔ بتایا کہ روف صدیقی نے دباو ڈال کر فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ فیکٹری مالکان کی 1 کروڑ روپے بھتہ دینے کی پیش کش پر حماد صدیقی کو غصہ آگیا حماد صدیقی نے کہا فیکٹری کو اگ لگادو  آگ لگانے کی ذمہ داری زبیر چریا کو سونپی گی  ۔

فیکٹری میں اتشزدگی کے بعد حمادصدیقی کی ہی ہدایت پر چار روز تک امدادی کیمپ لگایا گیا  اورآگ لگانے والے ہی امداد ی کیمپ میں حصہ لیتے رہے۔ ایم کیو ایم کے ایم پی اے روف صدیقی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی نے فیکٹری مالکان سے 4 سے 5 کروڑ روپے لئے اور کیس بند کروانے کی یقین دہانی کرائی ۔بعد میں فیکٹری مالکان کو یقین دلایا کہ معاملے کو دبانے کے لیے پارٹی کا اثر و رسوخ استعمال کیا جائے گا  ۔