Sunday, December 4, 2022

سانحہ بلدیہ فیکٹری ، ایم کیو ایم کے حماد صدیقی سمیت پانچ مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سانحہ بلدیہ فیکٹری ، ایم کیو ایم کے حماد صدیقی سمیت پانچ مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
کراچی(92نیوز)کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس  میں ایم کیو ایم کے حماد صدیقی سمیت پانچ مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔ تفصیلات کےمطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کا چار سال بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا۔  انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس  ایم کیو ایم کی حماد صدیقی سمیت پانچ مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ۔ پولیس نے مقدمے کے ضمنی چالان میں  ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی، سیکٹر انچارج رحمان بھولا سمیت دیگر کو مفرور قرار دیا تھا ۔ عدالت نے مفرورملزموں کو سولہ ستمبرکو گرفتار کر کے  پیش کرنے کا حکم دیا ہے  ضمنی چالان کے مطابق فیکٹری مالکان سے پچیس کروڑ روپے بھتہ اور فیکٹری منافع میں حصہ داری کا مطالبہ کیا گیا فیکٹری مالکان نے ایک کروڑ دینے پر رضامندی ظاہر کردی تھی ،ایم کیو ایم کے حماد صدیقی کی ایماء پر علی انٹر پرائزز سے بھتہ طلب کیا گیا، گیارہ ستمبر دوہزار بارہ کو حماد صدیقی کی ایماء پر فیکٹری کو آگ لگادی گئی، واقعے میں 259مرد وخواتین جاں بحق ہوگئے، ایم کیو ایم کی سینئر ارکان نے دہشتگردی کے واقعے کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی ۔