سانحہ بلدیہ : جے آئی ٹی فیکٹری مالکان کا بیان ریکارڈ کرنے دبئی پہنچ گئی
کراچی(92نیوز)سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کیلئےپولیس اورحساس اداروں کےافسروں پرمشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم فیکٹری مالکان کابیان لینےکراچی سےدبئی پہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق پولیس اورحساس اداروں کےافسران پرمشتمل جےآئی ٹی کراچی سےدبئی پہنچ گئی،جےآئی ٹی غیرملکی پروازای کےچھ سوسات میں دوپہردوبجےکراچی ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔
سات رکنی جےآئی ٹی دبئی پہنچ کربلدیہ فیکٹری مالکان شاہدبھائلہ اورارشدبھائلہ کےانٹرویوزریکارڈکرےگی،دبئی جانےوالی جےآئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی سلطان خواجہ کررہےہیں جبکہ ڈی آئی جی منیرشیخ کیس کےتفتیشی افسرایس پی ساجدسدوزئی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن لطیف صدیقی،ایس ایس پی پیرمحمدشاہ،دوحساس اداروں کےافسران اورایف آئی اےکانمائندہ بھی جےآئی ٹی میں شامل ہے۔
واضح رہےکہ بلدیہ فیکٹری مالکان سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سرکٹ بنچ سےعبوری ضمانت پرہیں اورچندماہ سےدبئی میں قیام پذیرہیں۔