Friday, September 13, 2024

سانحہ12مئی کی ازسرنوتحقیقات کیلئےدورکنی بنچ کی لارجربنچ تشکیل دینے کی درخواست

سانحہ12مئی کی ازسرنوتحقیقات کیلئےدورکنی بنچ  کی لارجربنچ تشکیل دینے کی درخواست
June 6, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) سانحہ 12 مئی کی از سر نو تحقیقات کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔ سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ  نے لارجر بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا جب کہ فیصل صدیقی اور شہاب سرکی ایڈووکیٹ عدالتی معاون مقرر کر دیئے گئے ۔ سانحہ 12 مئی کیس کی از سر نو تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا تھا  ، مقدمے میں سابق صدر پرویزمشرف، بانی ایم کیوایم، سابق مشیرداخلہ  وسیم اختر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار اقبال کاظمی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرویزمشرف کے حکم پر ایم کیوایم نے کراچی میں قتل عام کیا  ،  بارہ مئی 2007 کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا راستہ  روکنے کیلئے دہشت گردی کی گئی   جس میں 50 سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے تھے ۔