Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ بارہ مئی میں ملوث ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار

سانحہ بارہ مئی میں ملوث ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار
December 17, 2016

 کراچی(92نیوز)سانحہ بارہ مئی کے واقعہ میں ملوث  ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار کرلی گئی  ۔ اکیس ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کی سربراہی رکن سندھ اسمبلی نے  کی  ۔  قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کو منتقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا  ۔

 تفصیلات کےمطابق بارہ مئی دوہزار سات کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سینکڑوں شہریوں اور سیاسی مخالفین کے خون سے ہولی کھیلنے والے، ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار کرلی۔   فہرست سانحہ میں  گرفتار ملزموں کے بیانات کی روشنی میں کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق 12 مئی کو سب سے زیادہ دہشت گردی ڈرگ روڈ سے ایئرپورٹ کے علاقے میں ہوئی  ۔  ڈرگ روڈ سے ائیرپورٹ تک 35 لوگوں کو قتل کیا گیا  ۔  ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو ایک ایم پی اے نےہیڈ کیا  ٹیم میں  21 ٹارگٹ کلر شامل تے جن میں عرفان ٹوپی،فراز بلو،عدنان لمبا،علاالدین،شاکر ماموں شامل تھے  جبکہ  واجد وجی،نوید ٹھیکیدار ،ندیم بہرا،دانش کیکڑا ،کاشف بہاری نے بھی لوگوں پر گولیاں برسائیں  12 مئی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں  ۔