Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ اے پی ایس کو 2 برس مکمل ، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئےملک بھر میں تقریبات

سانحہ اے پی ایس کو 2 برس مکمل ، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئےملک بھر میں تقریبات
December 16, 2016

 پشاور(92نیوز)سانحہ اے پی ایس پشاور کو دو سال ہو گئے اپنےخون سےعلم کےدئیے جلانے والےدل میں آج بھی زندہ ہیں شہید ہونے والے معصوم طلبا اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سولہ دسمبرکادن قوم کی روح کو بھی زخمی کرگیا، ملک کے مختلف شہروں میں سانحہ اے پی ایس پشاورکے شہدا کی یاد میں تقریبات منعقد کی گئیں گوجرانوالہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں دعا ئیہ تقاریب کا اہتمام  کیا گیا۔ شہداء کی  یا د میں واک بھی کی گئی۔

 حافظ آبادکے طلبا و طالبات نے قرآن خوانی کی اورشہدائے اے پی ایس کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

 اوکاڑہ میں اے پی ایس کے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مختلف سکولوں کے طلبا نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ شیخوپورہ  اورقصورمیں  بھی شہدائےاےپی ایس کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔  بہاولپور،بہاولنگر،لودھراں اورمنڈی بہاؤالدین میں تقاریب کاانعقاد کیا گیا جن میں بہادر طالب علموں کو  خراج عقیدت پیش کیاگیااورریلیاں نکالی گئیں۔ دوسری برسی کے موقع پراٹک،میاں چنوں، لودھراں،اوچ شریف اوروہاڑی  میں تقاریب منعقد کی گئیں ۔اے پی ایس سانحہ کے شہدا کی یاد میں بھلوال کے تعلیمی اداروں کی فضا بھی سوگوار رہی۔مالاکنڈ میں سانحہ پشاور کےشہدا کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجبکہ بٹ خیلہ میں امن واک کا اہتمام کیا گیا۔

چمن میں بھی سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں ریلی نکالی گئی۔پارہ چنارمیں شہیدطلباکی یادمیں تقریب  کااہتمام کیاگیا

سندھ کےشہرکھپرو میں شہیدبچوں کی یادمیں شمیں روشن کی گئیں جبکہ کشمورمیں  خصوصی تقریب میں شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔