Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ اے پی ایس پر ہر شہری کا دل رنجیدہ ہے، فواد چودھری

سانحہ اے پی ایس پر ہر شہری کا دل رنجیدہ ہے، فواد چودھری
November 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے سانحہ اے پی ایس پر ہر شہری کا دل رنجیدہ ہے۔

فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وزیراعظم نے سپریم کورٹ پیش ہو کرعدالتی حکم کی تکمیل کی۔ ہمارے لئے بہت آسان تھا  مسلم لیگ ن کو مورد الزام ٹھہراتے۔ انٹیلی جنس کی ناکامی نائن الیون واقعہ میں بھی ہوئی۔ سانحہ اے پی ایس کے بعد انٹیلی جنس اقدامات سے دہشتگردی کا ختم کر دیا گیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا عدالت نے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے ۔ جو بھی ذمہ دار ہوا 4 ہفتوں میں سامنے لے آئیں گے۔ وزیر اعظم نے فل بینچ کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا ہے جو بھی ذمے دار ہو گا اس کا تعین کیا جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا عدالت نوازشریف کو لانے کا کہے تو لائیں گے۔ نواز شریف کو 24 گھنٹے میں پاسپورٹ اور اجازت دینے کیلئے تیار ہیں۔