Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ اے پی ایس پر سیاسی و سماجی شخصیات کا غم کا اظہار

سانحہ اے پی ایس پر سیاسی و سماجی شخصیات کا غم کا اظہار
December 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سانحہ اے پی ایس پر سیاسی و سماجی شخصیات نے غم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا آج کا دن پوری قوم کو کربناک سانحے کی یاد دلاتا ہے۔ وقت نے ثابت کیا آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، آصف زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا دل بھی سانحہ اے پی ایس کی برسی پر رنجیدہ ہے۔

عثمان بزدار نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی برسی پر پیغام میں کہا 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتا رہے گا۔ شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔