Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

  سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید5 زخمی دم توڑ گئے ،تعداد 195 ہوگئی

  سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید5 زخمی دم توڑ گئے ،تعداد 195 ہوگئی
July 1, 2017

لاہور(92نیوز)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والا کیمیکل سے بھرا ٹینکر اُلٹ گیا جس کے باعث اُسے آگ لگ گئی  جبکہ دوسری طرف  سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید پانچ زخمی دم توڑ گئے ہیں  جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو پچانوے ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق نواب شاہ  کے علاقےقاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والا کیمیکل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث ٹینکر کو آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہو گئے ۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد  کے بعد آگ پر قابو پا لیا ، دوسری طرف احمد پور شرقیہ سانحے میں زخمی ہونے والوں پر سے موت کے سائے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ۔ ایک کے بعد دوسرا زخمی دم توڑ رہا ہے ۔ ملتان کے نشتر اسپتال کے برن سینٹر میں مزید پانچ زخمی جان کی بازی ہار گئے ۔

ادھر امیر جماعت اسلامی سراج الحق احمد پور شرقیہ پہنچے جہاں اُنہوں نے سانحے میں جاں بحق افراد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی  اور کہا کہ  شہبازشریف عشروں سے پنجاب پر حکمرانی کر رہے ہیں  لیکن غربت اور جہالت کنٹرول نہیں کر سکے۔

 نشتر اسپتال میں سڑسٹھ زخمیوں کو لایا گیا  تھاجن میں سے چوالیس موت کی وادی میں جا چکے ہیں  جبکہ باقی زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔