Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید چار زخمی دم توڑ گئے

سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید چار زخمی دم توڑ گئے
July 2, 2017

لاہور(92نیوز)سانحہ احمد پور شرقیہ ، برن یونٹ ملتان اور جناح اسپتال لاہور میں مزید چار زخمی دم توڑ گئے،اس طرح واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 200 ہو گئی۔

تفصیلا تکےمطابق سانحہ احمد پورشرقیہ کو گزرے تو آٹھ روز ہو چکے ہیں لیکن اموات ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ آج بھی چار زخمی اپنی جان کی بازی ہار گئے دو زخمی برن یونٹ ملتان اور دو زخمی جناح اسپتال لاہور میں دم توڑ گئے۔

سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد  علاقے کی فضا سوگوار ہے،بچھڑنے والے بھول ہی نہیں پا رہے۔اجتماعی قبروں پر لوگ اپنوں کے لئے دعائیں کر رہے ہیں لیکن تاحال ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے 125 جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب اس افسوس ناک واقعہ میں جھلسنے والوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا لیکن اب بھی کئی زخمیوں کی افراد نازک ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم بھی گزشتہ تین روز سے  مختلف اداروں کے اہلکاروں سے پوچھ گچھ میں بھی مصروف ہے تاکہ حادثے کے محرکات تک پہنچا جا سکے لیکن تاحال کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی جا سکی ۔