Saturday, December 3, 2022

سام سنگ کو 60فیصد سے زائد گلیکسی نوٹ سیون موبائل فون واپس مل گئے

سام سنگ کو 60فیصد سے زائد گلیکسی نوٹ سیون موبائل فون واپس مل گئے
سیول (ویب ڈیسک) سام سنگ نے امریکی اور جنوبی کورین مارکیٹوں سے 60 فیصد سے زائد گلیکسی نوٹ سیون وصول کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی گلیکسی نوٹ سیون موبائل فونز کی واپسی کے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر رہی ہے۔ کمپنی چاہتی ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو سکے خراب ڈیوائسز کو تبدیل کر دیا جائے۔ سام سنگ نے صارفین سے اپیل کی ہے وہ خراب شدہ ڈیوائسز کا استعمال بند کر دیں اور انہیں کمپنی کو واپس لوٹا دیں۔ واضح رہے کہ سمارٹ فون بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنی سام سنگ نے دو ستمبر کو دنیا بھر سے پچیس لاکھ گلیکسی نوٹ سیون فون واپس منگوانے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے یہ فیصلہ مذکورہ فون کی بیٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کی 100 سے زائد شکایات پر کیا۔ بعدازاں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ستمبر کے وسط تک گلیکسی نوٹ سیون کے متبادل فون فراہم کر دے گا۔ سام سنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلدازجلد مارکیٹ سے خراب موبائل فونز کو واپس منگوا لے گا۔