Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سام سنگ کا اپنے سمارٹ فونز میں ایل جی کی بیٹریاں استعمال کرنے کا امکان

سام سنگ کا اپنے سمارٹ فونز میں ایل جی کی بیٹریاں استعمال کرنے کا امکان
December 21, 2016

سیئول (ویب ڈیسک) سام سنگ نے اپنے سمارٹ فونز کی بیٹریز کی تیاری کیلئے ایل جی سے خفیہ بات چیت کا آغاز کر دیا۔ جنوبی کورین اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون کی خراب بیٹریوں کی وجہ سے کمپنی یہ اقدام اٹھا رہی ہے۔

سمارٹ فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ اس وقت اپنے فونز کیلئے بیٹریاں سام سنگ ایس ڈی آئی فرم اور چینی کمپنی ایمپریکس ٹیکنالوجی سے حاصل کر رہی ہے۔ کورین اخبار کے مطابق ٹیکنالوجی انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ اور ایل جی کیمیکل لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے پانے کا امکان نوے فیصد ہے۔

اگر یہ معاہدہ ہو گیا تو ایل جی کیمیکل آئندہ برس کی دوسری سہ ماہی تک سام سنگ کو بیٹریوں کی سپلائی شروع کر دے گا۔ واضح رہے کہ ایپل اور ایل جی الیکٹرونکس جیسے بڑے ادارے اس وقت ایل جی کیمیکل کی تیارکردہ بیٹریاں استعمال کر رہے ہیں۔