Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سام سنگ نے بائیکرز کیلئے ہوش اڑا دینے والی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

سام سنگ نے بائیکرز کیلئے ہوش اڑا دینے والی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا دی
March 26, 2016
سیول (ویب ڈیسک) موٹرسائیکل پر فون سننا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے مگر ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے بائیکرز کی مشکل آسان کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے ایسی وینڈ شیلڈ بنائی ہے جو فون کو وائی فائی کے ذریعے سکرین سے جوڑ دیتی ہے۔ پھر آپ سفر کریں آرام سے جو بھی فون کال آئے گی سکرین سب بتائے گی۔ موٹرسائیکل اور موبائل میں نصب وینڈ شیلڈ کو وائی فائی کے ذریعے باہم منسلک کر دیا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ دوران سفر بائیکر کے موبائل پر آنے والی کال موٹرسائیکل کے میٹر کی سکرین پر نمودار ہو جاتی ہے۔ سکرین کو دیکھ کر بائیکر کو معلوم ہو جاتا ہے کہ کال کرنے والا کون ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت بائیکر دوران سفر ہی کال ریسیو کر لیتا ہے۔ اس طرح بائیکرز کو موٹرسائیکل کھڑی کر کے فون سننے کی جھنجھٹ سے نجات مل گئی ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ موٹرسائیکل کی میٹر سکرین پر کال کرنے والے کے نام کے ساتھ یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ کال کرنے والا اس مقام سے کتنے فاصلے پر ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اگر بائیکر کال ریسیو نہ بھی کرے تو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت کال کرنے والے کو خودکارنظام کے تحت میسج چلا جاتا ہے جس میں درج ہوتا ہے کہ وہ شخص بائیک پر سوار ہے لہٰذا کچھ دیر بعد رابطہ کرے گا۔ وینڈشیلڈ ٹیکنالوجی کی بدولت بائیکر کو دوران سفر وٹس ایپ میسیجز کے ساتھ ساتھ ای میلز بھی موصول ہوتی رہتی ہیں۔